25 مارچ، 2022، 11:55 AM

افغان طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے اسکول بند کرنے پر افغان طالبات رو پڑیں

افغان طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے اسکول بند کرنے پر افغان طالبات رو پڑیں

افغان طالبان کی جانب سے طالبات کے اسکول کھولنے کا حکم واپس لینے کے بعد افغان طالبات زارو قطار رو پڑیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے طالبات کے اسکول کھولنے کا حکم واپس لینے کے بعد افغان طالبات زارو قطار رو پڑیں۔ طالبات نے مطالبہ کیا کہ طالبان تمام لڑکیوں کے لیے اسکول کھولنے کا وعدہ پورا کریں، ہم صرف پڑھنا چاہتی ہیں، پڑھنے دیں۔

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو 7 ماہ بعد 23 مارچ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن اسکول کھلنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول اس وقت تک بند رہیں گے جب تک مذہبی قانون اور افغان ثقافت کے مطابق کوئی منصوبہ نہیں بنایا جاتا۔

News ID 1910272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha